ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو میں سی ایف آئی  کارکنان کی ایم پی کے دفتر کے گھیراؤ کی کوشش : قومی جنرل سکریٹری کی گرفتاری کی مذمت

منگلورو میں سی ایف آئی  کارکنان کی ایم پی کے دفتر کے گھیراؤ کی کوشش : قومی جنرل سکریٹری کی گرفتاری کی مذمت

Sat, 26 Dec 2020 20:27:43    S.O. News Service

منگلورو:26؍دسمبر (ایس اؤ نیوز)کیمپس فرنٹ آف انڈیا کے قومی جنرل سکریٹری روؤ ف شریف کی محکمہ ایکسائز یعنی ای ڈی کے ذریعے گرفتاری کی مذمت کرتےہوئے سی ایف آئی کے کارکنان نے سنیچر کو  دکشن کنڑا لوک سبھا رکن نلین کمار کٹیل کے دفتر کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی۔

ڈی سی دفترکے سامنے جمع ہوتے ہوئے سی ایف آئی کےکارکنان نے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔ اور ڈی سی دفتر سے گزر کر رکن پارلیمان کے دفتر کا گھیراؤ کرنےکی کوشش کی۔ جائے وقوع  پرموجود پولس نے احتجاجیوں کے لیڈران اور چند کارکنان کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے ان کی کوشش کو ناکام بنایا۔

سی ایف آئی کے قومی جنرل سکریٹری روؤ ف شریف کی گرفتاری کے خلاف سی ایف آئی کے کارکنان احتجاج مارچ کی تیاری میں تھے۔ لیکن پولس کی اجازت نہ ملنے سے کارکنان نے اپنی برہمی کااظہار کیا۔


Share: